اپنا اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کروں گا : عامر خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:05

اپنا اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کروں گا : عامر خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) معروف باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف باکسنگ سٹار عامر خان پاکستان کے دورہ پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہپاکستانی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے بہت سے پلان ذہن میں ہیں۔ عوام کی خدمت فرض سمجھ کر کرنی چاہیئے۔ عامر خان نے اعلان کیا کہ وہ اپنا اگلا پراجیکٹ پاکستان میں شروع کریں گے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ ہی نہیں بلکہ ہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور شاہد آفریدی سے بہت متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :