ٹیسٹ ،ون ڈے سیریز کے بعد گرین شرٹس سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیتنے کے قریب

جمعہ 31 جولائی 2015 19:34

ٹیسٹ ،ون ڈے سیریز کے بعد گرین شرٹس سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنے کے قریب آگئی ہے۔

(جاری ہے)

دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نئے چہروں کے ساتھ میدان میں اترنے والی عالمی نمبر ایک سری لنکن ٹیم کو 29 رنز سے شکست دے دی یہ شاہد آفریدی کی 26 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں12ویں کامیابی تھی وہ اس طرز کی کرکٹ میں 14 میچز ہار بھی چکے ہیں اگر پاکستانی ٹیم نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا تو وہ آئی سی سی کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں سے تیسرے نمبر پر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :