موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپورٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا

جمعہ 31 جولائی 2015 19:49

موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپورٹیسٹ ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپورٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

میرپور میں صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور موسلا دھار بارش کے بعد شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :