چترال میں گلیشئیر پھٹنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے: وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 20:03

چترال میں گلیشئیر پھٹنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے: وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ چترال میں گلیشئیر پھٹنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ مین سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی نے بتایا ہے کہ چترال میں مزید بارشوں اور سیلاب کی پیشن گوئی ہے۔ ماہرین محکمہ موسمیات کی جانب سے چترال میں گلیشئیر پھٹنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پورا اپر چترال سیلاب کی زد میں آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اشیاء فراہم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :