خیرپور، رکن قومی اسمبلی نواب وسان کا بندوں کا دورہ، متاثرین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

سیلاب میں کرپشن کرنیوالے افسران کی شکایات پارٹی کی اعلی قیادت کو دی جائیگی، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 20:57

خیرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان کا بندوں کا دورہ ،متاثرین نے شکایات کے انبار لگادیئے ۔ضلعی افسران نے فون اٹینڈ نہیں کئے، ایم این اے کا سخت برہمی کا اظہار۔بندوں پر کو ئی آبپاشی افسران نظر نہیں آیا جس کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو دونگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی منظور وسان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ، اس موقع پر سیلاب متاثرین نے سامنے شکایاتوں کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اب تک نا تو کوئی امداد ملی ہے اور نا ہی آبپاشی افسران آئے ہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کرکے باہر آئے ہیں مگر ابھی تک سینکڑوں خاندان سیلابی پانی میں موجود ہیں جس کو نکالنے کیلئے کوئی بھی بہتر انتظامات نہیں کئے گئے ہیں متاثرین کیلئے منگوائی گئیں کشتیاں پر افسران سیلاب میں پکنک منانے میں مصروف ہیں اور نا ہی بندوں کی حفاظت کیلئے بیلدار،ایس ڈی او،انجینئر موجود ہیں جبکہ بندوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خردبرد کرنے میں مصروف ہیں جس پر ایم این اے نواب وسان نے ضلعی انتظامیہ وابپاشی افسران سے موبائل فون پر رابطہ کیا مگر کسی بھی افسر نے فون اٹینڈ نہیں کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سخت ہدایتیں دی ہیں کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑ یں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں سیلاب میں کرپشن کرنے والے افسران کی شکایات پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو دی جائے گی نواب وسان کی جانب سے اس موقع پر متاثرین کو راشن تقسیم کیا گیا ۔