پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید مظبوط ہوگی : آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 21:03

پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید مظبوط ہوگی : آرمی چیف راحیل شریف

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید مضبوط ہوگی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے چینی عوام اور فوج کو قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید مضبوط ہوگی۔ چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔