وزیراعلی پرویزخٹک کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس،کر پشن کی نشاندہی کرنیوالے ا فراد کی حفاظت کیلئے نئے ایکٹ کے نفاذ کی منظوری دیدی گئی
ایکٹ2014ء کومزیدبہتربنانے کیلئے عنایت اﷲ خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ریفارمز ایکٹ2015ء میں بعض ترامیم کی منظوری دی گئی ،اجلاس کے بعد وزیراطلاعات مشتاق غنی کی میڈیا کوبریفنگ
جمعہ 31 جولائی 2015 21:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) خیبرپختونخواکابینہ نے کر پشن کی نشاندہی کرنے والے ا فراد کی حفاظت کے لئے نئے ایکٹ کے نفاذ کیلئے مجوزہ مسودہ کی منظوری دیدی ہے جب کہ احتساب ایکٹ2014ء کومزیدبہتربنانے کیلئے سینئروزیرعنایت اﷲ خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز ایکٹ2015ء میں بعض ترامیم کی بھی منظوری دی۔
جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات مشاق احمدغنی نے کہاکہ کابینہ نے صوبے سے کرپشن کے مکمل خاتمے اور محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ا فراد کی حفاظت کے لئے خیبر پختونخوا وسل بلورز پروٹیکیشن اینڈ ویجیلینس ایکٹ 2015 ء کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دی جس کے تحت جو شخص مفاد عامہ کی خاطر کوئی اطلاع دے جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی ہو یا کوئی غیر قانونی کام ہوا ہو یا ہونے والا ہے یا ایسا اقدام ہواہے جو انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا یا کوئی ایسا اقدام ہو ا ہو یا ہونے والا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی کو خطرہ ہے ایسے اطلا ع دینے والے شخص کی زندگی اور مفادات کا تحفظ کیا جائیگااس مقصد کے لئے ایک ویجیلینس کمیشن تشکیل دیا جائیگاجو بشمول چیئرمین تین ممبران پر مشتمل ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.