سول ایوی ایشن نے فضائی مسافروں کیلئے مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا
ہفتہ 1 اگست 2015 12:27
اسلام آبا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کے لیے مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جن مسافروں نے پرانی شرح سے ٹکٹ خریدے ہیں، انہیں ایئرپورٹ پر اضافہ شدہ ٹیکس دینا ہوگا۔
(جاری ہے)
نئے ٹیرف کے مطابق فرسٹ اور بزنس کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے ایمبارکیشن فیس کی مد میں 3000روپے، اکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے 1500روپے، اندرون ملک سفر کرنے والوں سے 500روپے وصول کئے جائیں گے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے 2000روپے ایمبارکیشن فیس وصول کی جائے گی اور گورنمنٹ ایئرپورٹ ٹیکس 20روپے فی مسافر اس کے علاوہ ہوگا۔
اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی مسافروں سے سیکیورٹی ٹیکس کی مد میں 1030روپے اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے 100روپے مزید وصول کیے جائیں گے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں سے لینڈنگ چارجز میں بھی 25فیصد اضافہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.