قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ 4 اگست سے شروع ہو گی، 200 سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

ہفتہ 1 اگست 2015 13:37

قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ 4 اگست سے شروع ہو گی، 200 سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ 4 سے 9 اگست تک پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم ہال لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر (ر) لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن کریں گے ‘پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 29 صوبائی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی اور توقع ہے چیمپئن شپ میں دو سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہوں گے۔

انفرادی ایونٹس کیلئے 2 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو رواں برس شیڈول مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے چنا جائے گا۔