معیاری کام سے اسٹیج ڈراموں کا وقار بحال کیا جا سکتا ہے، نگار چوہدری

ہفتہ 1 اگست 2015 14:24

معیاری کام سے اسٹیج ڈراموں کا وقار بحال کیا جا سکتا ہے، نگار چوہدری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)اسٹیج کینامور اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نگار چوہدری نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کیا جو شائقین پسند کرتے ہیں۔