افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ملا اختر امیر کا آڈیو پیغام
ہفتہ 1 اگست 2015 16:13
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ افغان طالبان کے نئے امیر نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ، افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اگر اختلافات کو ہوا دی گئی تو دنیا مذاق اڑائے گی۔
دریں اثناء برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر کی تقرری طالبان شوریٰ کی مشاورت کے بغیر ہوئی ، ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو سربراہ مقرر کرنے کا خواہشمند ہے۔ بی بی سی نے طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی تقرری طالبان سپریم کونسل کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ملا اختر کو تمام طالبان کی جانب سے سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جو شریعت کے قوانین کے خلاف ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کا ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو تحریک کا سربراہ مقرر کرنا چاہتا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب تحریک طالبان کی قیادت میں اختلافات منظر عام پر آئے ہیں اور ملا عمر کے بعد تنظیم کے لیے نئے امیر کا انتخاب مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ملا اختر منصور کو باضابطہ طور پر تحریکِ طالبان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.