الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا گیا

ہفتہ 1 اگست 2015 16:44

الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے کمرہ نمبر 3 میں الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی. قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف سول لائنز تھانے میں رینجرز ترجمان کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا. سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد نعیم نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم الطاف حسین کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جاسکا، لہذا انھیں مفرور قرار دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو کام جاری رکھتے ہوئے آئندہ سماعت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن کو مفرور قرار دے دیا گیا۔