ڈپٹی کمشنر خیرپور کا متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سیلاب میں پھنسے ہوئے کچے کے رہائشیوں کو فوری ریسکیو رنے کے احکامات

ہفتہ 1 اگست 2015 18:22

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے پاکستان آرمی کے میجر عزیزاور رینجرز کے دستے کے ساتھ ہفتے کے روز تعلقہ صوبھوڈیرو اور تعلقہ گمبٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دورہ کیا اور وہاں سیلاب میں پھنسے ہوئے کچے کے رہائشیوں کو فوری ریسکیو رنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کو کچے کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انسانی جانوں کو بچانا ہی اصل خدمت اور فرض ہے ضلع انتظامیہ کا مقصدمتاثرین کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز،مختیارکار، تپیدار، اسکاؤٹس،پاکستان نیوی، رینجرز ،پولیس اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اقدامات کو مزید تیز کریں پاکستان آرمی بھی اس ریسکیو آپریشن میں ضلع ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کیمپ آفس میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کاروں ، پاکستان نیوی کے افسران، اسکاؤٹس چیف،ڈاکٹرز، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن تعلقوں میں موٹربوٹس فراھم کی گئی ہیں وہ ریسکیو آپریشن میں استعمال کی جائیں ذاتی یا کسی اور مقصد کے لیے ہرگز استعمال نہ ہو ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ تمام حساس مقامات پر قائم کیمپ کو ماڈل کیمپ بنایا جائے جہاں انتظامی افسران کو مچھر دانیاں، سولر لائٹس، خوراک کے بیگ، جیری کین،ٹینٹ اور دیگر ضروریات کو فوری پورا کیا جائیگا اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے فوری طور پر حفاظتی بندوں پر متاثرین کو پانی کی سہولت کے لیے ہینڈ پمپ لگوانے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ملازمین کو مقرر کرنے کا حکم جاری کیااس کے علاوہ تمام حساس مقامات پر قائم کیمپوں میں 100 اسکاؤٹ رضاکار دن رات اپنی خدمات انجام دیں گیاس موقع پر پاکستان نیوی کے آفیسر فیصل نے بتایا کہ ان کی ریسکیو ٹیم کامیابی کے ساتھ متاثرین کو کچے کے علاقوں سے نکالنے میں بھرپور اقدامات کررہی ہے ،پولیس آفیسر ملک اقبال نے تمام حساس مقامات اور کیمپوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی کنگری، گمبٹ، خیرپور اور صوبھوڈیرو کے اسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ کیمپوں کو ماڈل کیمپ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام کلریکل اسٹاف کو بھی ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کے فوکل پرسن طارق علی نظامانی نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیار کاروں سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ علاقوں کے مقامات ، متاثرمرد و خواتین ، گاؤں ، دیھ ، یوسیز کی تعداد اور ضروریات کی فہرست جلد فراہم کریں ۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے مزید کہا کہ ضلع ایڈمنسٹریشن کے تمام اافسران ، ریسکیو ٹیم اوراسکاؤٹس کامیاب منصوبہ بندی کرکے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کریں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی ،رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال نے خیرپور کے حساس مقامات سجن مھیسر،بروہی گوٹھ، جھبر شیخ، راضی ڈیرو، رپڑی، بہارو، گوٹھ محمد لاڑک، گوٹھ مور جھبر اور دیگر حساس مقامات کو دورہ کیا اوروہاں جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے لییاسسٹنٹ کمشنر ز ،مختیار کار اور تپیداروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے فوری طور پر شکایات کے ازالے کا حکم دیا اس موقع پر متاثرین کو کچے سے نکالنے کیلئے مزید موٹر بوٹس اور دیگر سازوسامان منگوانے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :