ٹانک،سیلابوں نے کھڑی فصلوں کوتباہ کر کے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر کردیا

علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

ہفتہ 1 اگست 2015 20:56

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)ٹانک ،سیلابی ریلوں نے متعدد دیہاتوں میں کھڑی فصلوں کوتباہ کر کے ہزاروں ایکڑ آراضی کی کٹاؤ کربنجر کردیا علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹانک میں گزشتہ 2ہفتوں سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھاربارشوں سے ٹانک شہر اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو نے س اورناقص سیورج سسٹم کے باعث شہریوں کیلئے مشکلات کا موجب بن کر بارشوں کاپانی گھروں اورتجارتی مراکز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب بارشوں کی کثرت وجہ سے آنے والے سیلابی ریلوں نے گاؤں علی خیل ،کڑی حیدر،اور جانکی سمیت دیگر متعدد دیہاتوں میں تباہی مچادی ہے زرعی آراضی پر کھڑی مختلف آجناس کی فصلوں کو آپنے ساتھ بہاء کر لے جانے سمیت بڑے پیمانے پر زرعی آراضی کے کٹاؤکر کے ناقابل کاشت بنادیا ہے مذید بارشوں شہری آبادی کوشدید خطرات لاحق ہیں کسانوں نے حکومت سے علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے