وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 1 اگست 2015 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے - پاکستان کی ٹی 20سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش تمام کھلاڑیو ں کی محنت کا ثمر ہے -پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔ پاکستان کی ٹی 20 سیریز میں کامیابی سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں-