وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا گوجرانوالہ میٹرک بورڈ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غریب نوجوان کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان

muhammad ali محمد علی اتوار 2 اگست 2015 00:02

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا گوجرانوالہ میٹرک بورڈ کے امتحانات میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میٹرک بورڈ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غریب نوجوان کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میٹرک بورڈ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فروٹ فروش غریب نوجوان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی نے ںوجوان کی ہمت اور عزم کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ وہ غریب نوجوان کی محنت اور لگن سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی کی جانب سے نوجوان کیلئے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ نوجوان نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزیدتعلیم حاصل کرنا چاہے گا۔

متعلقہ عنوان :