ٹف ٹور کے بعد کھلاڑیوں کو 15روز تک ریلیکس کرناچاہیے :وقار یونس

اتوار 2 اگست 2015 13:09

ٹف ٹور کے بعد کھلاڑیوں کو 15روز تک ریلیکس کرناچاہیے :وقار یونس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ دورہ سری لنکا میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹف کرکٹ کھیلی ہے اس لیے انہیں اب 15روز کیلئے ریلیکس کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کاکہناتھا کہ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش سے سیریز میں شکست سے بہت کچھ سیکھاہے ،سری لنکا کیخلاف تینوں سیریز میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا ٹور کا فی سخت تھا اس لیے کھلاڑیوں کو اب آرام کرنا چاہیے۔