الطاف حسین کے بیانات سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کو ختم کیا گیا تو کراچی میں نئی جنگ شروع ہوجائے گی،کسی لیڈر کو غدار کہنا ن لیگ کی پرانی عادت ہے،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی پریس کانفرنس

اتوار 2 اگست 2015 21:15

الطاف حسین کے بیانات سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کو ختم کیا ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بیان بازی سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کو ختم کیا گیا تو کراچی میں نئی جنگ شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے،اسے ختم کیا گیا تو کراچی میں نئی جنگ شروع ہوجائیگی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی بیان بازی سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں،کسی لیڈر کو غدار کہنا ن لیگ کی پرانی عادت ہے۔