لاہور، عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پیر 3 اگست 2015 11:17

لاہور، عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست۔2015ء) نجی ہوٹل میں عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عامر خان نے رنگ میں مداحوں کو باکسنگ ٹپس دیں ، تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں عامر خان کے لیے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وہ سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے رنگ میں اتر کر مداحوں کو باکسنگ کے گر بھی سکھائے اس موقع پر باکسنگ کنگ کی اہلیہ فریال مخدوم بھی ان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں نظر آئیں ۔ عامر خان نے شائقین کو رنگ میں بلا کر مقابلے کا موقع بھی فراہم کیا ۔ بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور رنگ میں اتر کر عامر خان سے خوب مقابلہ کیا ۔ اس موقع پر شائقین نے اپنے فیورٹ باکسر کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں ۔