Live Updates

اسلام آباد : چئیر مین پی ٹی‌آئی عمران خان آج جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں‌ گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 11:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا آج دورہ کریں گے. تفصیلات کے مطابق اس دورہ پر عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قرشی بھی ہوں گے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا گیا. انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی اور کسانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے تاہم ملک کو مضبوط ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی اشد ضرورت ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات