اداکارہ بھومی پڈنیکر نے 4 ماہ میں 21 کلو وزن کم کرلیا

پیر 3 اگست 2015 12:16

اداکارہ بھومی پڈنیکر نے 4 ماہ میں 21 کلو وزن کم کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) دنیا بھر میں پلس سائز ماڈلز کو سرورق کا حصہ بنانے پر زور دیا جا رہا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری میں کم وزن کی اداکاراوٴں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور بالی ووڈ کی زیادہ تر ہیروئنز ہروقت خود کو اسمارٹ یعنی پتلی رکھنے کی فکر میں پریشان رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں موٹاپے سے پریشان اداکارہ بھومی پڈنیکر جو ”دم لگا کے ہیشا“ میں مرکزی کردار نبھاچکی ہیں چار ماہ کے قلیل عرصے میں اپنا وزن 21 کلو تک کم کر لیا ہے۔

بھومیپیڈنیکر نے فلم ”دم لگا کے ہیشا“ میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن 90کلو تک بڑھایا تھا۔بھومی کاکہنا ہے کہ اس نے مناسب خوراک کے علاوہ والی بال اور بیڈ منٹن کھیل کر اتنے کم وقت میں اپنا وزن کم کیا ہے۔بھومی نے اپنی نئی تصویریں انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں۔