سانگھڑ ، چوری کرنے کی سزا، مقامی لوگوں کی چور کو منہ کالا کرکے گاؤں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا

پیر 3 اگست 2015 13:23

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) چوری کرنے کی سزا، مقامی لوگوں نے منہ کالا کرکے گاؤں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں گجری کے چک نمبر 2 کا افضل پٹھان کسان سلیم بکٹی کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہوئے، گھر کے افراد نے پکڑ کر اس کا کالے تیل سے منہ کالا کرکے علاقے میں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش کی، پولیس نے پہنچ کر اس کو اپنی تحویل میں لے لیا جس سے سیکڑوں پٹھان برادری جمع ہوگئے۔

(جاری ہے)

بااثر افراد نے پولیس کو مجبور کیا کیس داخل نہ کیا جائے۔ مالکان نے انکار کردیا، چور کو پولیس کو بچانے کیلئے جرگہ ہوا جس میں چور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس سے مالکان نے انکار کردیا۔ پولیس نے تین دن کے بعد مالکان گھر کو راضی کرنے کی کوشش کی۔ منگلی پولیس نے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او محمد حسین جسکانی نے بتایا کہ میں چھٹی پر ہوں اس کی تفتیش دوسرا صوبیدار کررہا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ چوری کا نہیں دل میں کچھ کالا اور ہی ہے اس لئے پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :