Live Updates

روجھان : شریف برادران پنجاب میں بیٹھ کر بادشاہت کر رہے ہیں انہیں لاہور سے دور کوئی علاقہ دکھائی نہیں دیتا میں کسانوں کے حقوق کے لیے ملک بھر کے دورے کروں گا۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:51

روجھان : شریف برادران پنجاب میں بیٹھ کر بادشاہت کر رہے ہیں انہیں لاہور ..

روجھان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے رحیم یار خان اور روجھان کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی اور کسانوں کے حقوق کے لیے جنگ لڑوں گا اور حقوق کی اس لڑائی کے لیے ملک بھر کے دورے کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 سال میں کسان طبقہ پس کر رہ گیا ہے حکومت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شریف برادران پنجاب ہی میں رہ کر بادشاہت کر رہے ہیں انہیں عوام اور کسانوں کے مسائل کا اندازہ نہیں ہے۔

لاہور سے دور کوئی علاقہ بھی انہیں سجھائی نہیں دیتا، ن لیگ چھٹی بار پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 150 ارب روپے خرچ کیے گئے اگر ملک ٹھیک چلے تو میٹرو بنائیں لیکن میٹرو میں جتنی کمیشن بنتی ہے بند بنانے میں اتنی کرپشن نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر بند باندھنے کے لیے محض کچھ پیسوں سمیت بند بنانے کے لئے محض ایک ادارے کی ضرورت ہے جس کے لیے اتنے زیادہ پیسے بھی درکار نہیں ہوں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ ہے اور نا اہل بھی. واضح رہے کہ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات