پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بیرونی ایجنڈا ہے ‘سکندرشاہ

پیر 3 اگست 2015 16:23

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریڑی اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہاہے کہ پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بیرونی ایجنڈا ہے اپنے اداروں کے خلاف کوئی مہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کو ہمیشہ کمزور کیا ہے آج بھی بھارتی ایجنسیاں پاکستان کے وجود پر کاری ضربیں لگارہی ہیں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے پاک فوج کے خلاف بیانات اسی مہم کاحصہ ہیں سندھ اور پنجاب کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہیں کسی کو آئین سے انحراف کرنے کی عوام اجازت نہیں دیں گے جتنی توجہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پر لگائی جارہی ہے اس سے آدھی توجہ بھی انتخابات کرانے پر دی جاتی تو بلدیاتی انتخابات میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہ ہوتی دنیامیں جنگوں کے دوران انتخابات کرانے کی مثالیں موجود ہیں لیکن ہمارے حکمران بارش کے بہانے بلدیاتی انتخاب سے فرار چاہتے ہیں جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے تب تک عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ضلع سے کامیاب ہوکر اپنے ضلع ٹنڈوالہیار کو ترقی یافتہ بنائیں گے

متعلقہ عنوان :