جنرل راحیل شریف کو کو حکومت ٗ فوج اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے ٗ ممکن نہیں چند افسران آرمی چیف کوتبدیل کردیں ٗ وزیر داخلہ

ہمحالت جنگ میں ہیں ٗ فوج کے خلاف بیانات دینا ملک کیلئے نقصان دہ ہے ٗ خبریں پھیلانے کے بجائے فوج کیساتھ کھڑ ے ہونا چاہئے ٗ دھرنے پر پوری کتاب لکھ سکتا ہوں ٗ گندے کپڑے چوراہے پر دھونا ٹھیک نہیں ٗ پیپلز پارٹی کے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھا ٗہمارے دور میں ادارے کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا، ذاتی طورپر نادرا کو شفاف بنانا چاہتا ہوں ٗ چوہدری نثار علی خان کا تقریب سے خطاب ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 17:48

جنرل راحیل شریف کو کو حکومت ٗ فوج اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے ٗ ممکن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو حکومت ٗ فوج اور پوری قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے ٗ فوج نظم وضبط کی پابند ہے ٗ ایسا ممکن نہیں کہ چند افسران انہیں تبدیل کردیں ہم حالت جنگ میں ہیں ٗ فوج کے خلاف بیانات دینا ملک کیلئے نقصان دہ ہے ٗ خبریں پھیلانے کے بجائے فوج کیساتھ کھڑے ہونا چاہئے ٗ دھرنے پر پوری کتاب لکھ سکتا ہوں ٗ گندے کپڑے چوراہے پر دھونا ٹھیک نہیں ٗ پیپلز پارٹی کے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھا ٗہمارے دور میں ادارے کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا، ذاتی طورپر نادرا کو شفاف بنانا چاہتا ہوں۔

پیر کو نادرا کے آن لائن درخواست فارم سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور انتظامی امور چلانا آسان نہیں ٗ تحریک انصاف کے دھرنے پر وہ ایک پوری کتاب لکھ سکتے ہیں تاہم گندے کپڑے چوراہے پر دھونا ٹھیک نہیں، سیاسی لوگوں کے بارے میں سازشوں کی بات ہوتی رہتی ہے تاہم فوج کبھی بھی اس قسم کے تنازعات کا حصہ نہیں بنی ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہمارا دشمن گلیوں کوچوں اور بازاروں چھپا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے خلاف بیانات دینا ملک کیلئے نقصان دہ ہے، پاک فوج نظم ضبط کی پابند اور دنیا کی بہترین فوج ہے، ملک میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں، پاکستانی فوج وہ واحد فوج ہے جس نے گوریلا جنگ میں کامیابی حاصل کی، یہ ممکن ہی نہیں کہ چند افسر مل کر آرمی چیف کو تبدیل کردیں ٗموجودہ آرمی چیف کو حکومت ، فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں موجودہ حالات میں بڑے چیلنجز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے ڈیڑھ سال میں ہر پاکستانی کا دل جیتا وزیر داخلہ نے کہاکہ آرمی چیف کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد اورمضحکہ خیز ہیں ایسی خبروں کو اڑانے کے بجائے ہمیں فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے آرمی چیف کو ہٹانیکی خبریں نہ صرف فوج بلکہ ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا وہ ادارہ ہے جس پر پاکستان فخر کرسکتا ہے،حکومت نے نادرا کو قومی مفادکا مینڈیٹ دیا ہے، پیپلز پارٹی کے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھا، ہمارے دور میں ادارے کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا، ان کی ذاتی خواہش ہے کہ نادرا کا ادارہ شفاف ہو، گزشتہ ادوار میں نادرا نے لاکھوں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے، 2011 میں 26، 2012 میں 493، 2013 میں 6 ہزار اور رواں سال کے 6 مہینوں میں 60 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی ویزا آن لائن ہوسکتا ہے تو ہمارا کیوں نہیں ، ڈی جی پاسپورٹ نے اس بات پر فوری عمل کرتے ہوئے آن لائن درخواست فارم سسٹم کا آغاز کردیا۔ پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے کو بائیو میٹرک کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ آیندہ 6ماہ میں نادرا کی ڈی این اے لیب بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں کوشش ہے نادرا صاف اور شفاف ادارہ بنے ٗ کرپشن کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ شناختی کارڈ کی آسان فراہمی کیلئے آن لائن اجراء کیاجس سے عوام کو قطاروں سے نجات ملے گی، آئندہ 6 ماہ میں نادرا سروس میں بہتری اور ڈی این اے لیب بنانے کا منصوبہ ہے