منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑینگے اور گھناؤنے کاروبار سے منسلک افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ٗ آرمی چیف
منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے ٗمنشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٗ جنرل راحیل شریف کا اے این ایف کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کے موقع پر اظہار خیال
پیر 3 اگست 2015 17:48
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑنے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے منسلک افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے ٗمنشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پیر کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے آرمی چیف کو منشیات کی روک تھام اور کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ منشیات پیدا کرنے والے اور منشیات فروش قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔(جاری ہے)
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے۔ انھوں نے منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ منشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
آرمی چیف نے رواں سال اے این ایف کی جانب سے ریکارڈ منشیات ضبط کرنے پر بھی تعریف کی جس سے ملکی اور عالمی سطح پر اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد ملی۔بریفنگ کے دوران ڈی جی اے این ایف نے چیف آف آرمی سٹاف کو منشیات کی بین الاقوامی و علاقائی صورتِ حال اور معاشرے پر اس کے مضر رساں اثرات، اے این ایف کی حکمتِ عملی اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے، در پیش مسائل اور فورس کی محکمانہ تعمیر و ترقی کی 5 سالہ منصوبہ سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.