Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیخلاف تحریک واپس لینا کا فیصلہ نہیں کیا : مولانا فضل الرحمان

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 22:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیخلاف تحریک واپس لینا کا فیصلہ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپنے موَقف پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیخلاف تحریک واپس لینا کا فیصلہ نہیں کیاہے۔ تحریک انصاف والے استعفا دینے کے بعد کس منہ سے اسمبلی واپس آئے ہیں۔ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنی حد سے تجاوز کیا تاہم ان پر آرٹیکل 6 لگنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات