اداکارہ صوبیہ خان کا بی اے کے امتحان دینے کا فیصلہ

منگل 4 اگست 2015 13:09

اداکارہ صوبیہ خان کا بی اے کے امتحان دینے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)اداکارہ صوبیہ خان نے بی اے کے امتحان دینے کا فیصلہ کر لیا ، آج کل ڈراموں کے ساتھ سٹڈی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبیہ خان کو تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا مگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے وہ صرف انٹرمیڈیٹ تک حاصل کر سکیں تاہم اب انہوں نے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے بی اے کے امتحان دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے ٹیوٹر کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جو گھر آکر ان کو امتحان کی سٹڈی کروا رہا ہے ۔