ہالی ووڈ فلم “فینٹاسٹک فور”کانیا ٹریلر جاری

منگل 4 اگست 2015 13:44

ہالی ووڈ فلم “فینٹاسٹک فور”کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی فلم فینٹاسٹک فور کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔جوش ٹرینک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیاکا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی اداکاری کو جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر،کیٹ مارا،مائیکل بی جارڈن،جیمی بیل،ٹوبی کیبل،ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر سیمن کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7اگست کو سینما گھروں کی زینب بنے گی۔

متعلقہ عنوان :