مائیکل کلارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 21 رنز درکار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2015 14:17

مائیکل کلارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے ..

نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کو ٹیسٹ میچز میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

کلارک نے 2004ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 113 میچز کھیل کر 8605 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں میتھیو ہیڈن سے آگے نکلنے کیلئے مزید 21 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ ہیڈن نے 8625 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :