پاکستان ریلویز انجنوں، بوگیوں، ٹریکس ، سگنل نظام اور ریلوے سٹیشنوں کی بہتری میں سرمایہ کاری کرے گا
منگل 4 اگست 2015 14:35
اسلام آباد ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) حکومت نے ریلوے کو بحران سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں اور مسافروں کی سہولت کیلئے نہ صرف ٹرینوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے بلکہ ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز انجنوں، بوگیوں، ٹریکس اور سگنل نظام اور ریلوے سٹیشنوں کی بہتری میں سرمایہ کاری کرے گا۔
خانیوال سے رائے ونڈ اور شاہدرہ سے لالہ موسیٰ کے درمیان پٹڑی کو دو رویہ کرنے کا کام مالی سال 2015-16 میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ دونوں حصے شمال سے جنوب کی مین لائن کے بیشتر حصے پر مشتمل ہیں۔ آنے والے برسوں میں پاکستان ریلویز باقی پٹڑیوں کو بھی دو رویہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں کراچی سے خانپور کے درمیان پٹڑی کی بحالی کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔
اس دوران خان پور لودھراں سیکشن پر پٹڑی کی بحالی کا کام بھی جاری رہے گا۔ ریلوے کے 159 کمزور پلوں کو مضبوط بنانے کا کام جون 2017 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان ریلویز کو انجنوں اور بوگیوں کی شدید کمی کاسامنا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے آئندہ سال کے بجٹ میں ضروری رقوم رکھی گئی ہیں جن سے 170 نئے انجن خریدے جائیں گے جبکہ 100 پرانے انجنوں کو مرمت کے ذریعے دوبارہ قابل استعمال بنائیں گے۔ علاوہ ازیں 1500 نئی بوگیوں کا انتظام بھی کیا جار ہا ہے۔ پاکستان ریلوے یہ اقدامات اپنے صارفین کے سفر کے تجربے کو خوشگوار بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ ریلوے کے سفر کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے موجودہ بجٹ میں مختلف شہروں کے ریلوے سٹیشنوں کی بحالی کے لیے خصوصی رقوم مختص کی گئی ہیں۔ اس سال سے ہم ایک اہم منصوبے پر کام شروع ہوگا جس کے تحت لودھراں۔خانپور۔کوٹڑی سیکشن کے درمیان سگنل کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اور ایک مرکزی ٹریفک کنٹرول سنٹر بنایا جائے گا۔ موجودہ بجٹ میں مال گاڑیوں کے لیے اضافی بوگیاں خریدنے کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ اور مال برداری کے لیے علیحدہ پٹڑی بنانے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.