رانی پور کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جا ں بحق

منگل 4 اگست 2015 15:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) رانی پور کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جا ں بحق ، کنب تھانے کی حدود خیرپور شوگر ملز روڈ پر تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بہادر شاہ اور عزیز چاکرانی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈاٹسن ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں بعدازاں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔