وزیر اعظم کی خواہش ، صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

منگل 4 اگست 2015 15:20

وزیر اعظم کی خواہش ، صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی شدید خواہش پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور 1982ء ہاکی ورلڈکپ کے فاتح کپتان چودھری اختر رسول نے عہدے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اختر رسول کی طرف سے ہاکی فیڈریشن کی صدارت چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے اور عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ کھیلوں کے حوالے سے کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کے بجائے وزیراعظم کی خواہش کے مطابق اپنے حلقے کو پورا وقت دیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور انداز میں حصہ لینا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختررسول نے مستقبل کی منصوبہ بندی کر لی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اختر رسول کو وزیراعظم کا اپنے حلقے میں کام کرنے کا پیغام واضح الفاظ میں پہنچا دیا ہے ۔ اختر رسول کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ہاکی فیڈریشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے وقت اپنے مختصر اور مشکل دور میں تمام مالی معاملات کی تفصیلات بھی میڈیا کے سامنے رکھیں گے اور ان تفصیلات کی ایک کاپی وزیراعظم ہاؤس اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور سیکرٹری آئی پی سی کے ساتھ ساتھ وزارتِ خزانہ کو بھی بھجوائیں گے ۔