Live Updates

اسلام آباد : مخالفین کو تحاریک واپس لینے پر آمادہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اراکین کو دربدر سڑکوں پر چھوڑ دینا ہمارا نہیں‌ عمران خان کا ایجنڈا ہو گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:36

اسلام آباد : مخالفین کو تحاریک واپس لینے پر آمادہ کیا جائے گا۔ پی ٹی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ جمعرات تک موخر کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ تحاریک پیش کرنے والی جماعتوں کو منانے کی کوششیں کر رہے ہیں. خواجہ سعد رفقی کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں شاہ محمود قریشی نے بلا جواز تقریر کی.

عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنی گالیاں دینے کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور تنقید نہیں بلکہ الزام تراشی اور بہتان لگاتے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ رویہ مصالحتی کوششوں میں آڑے آ رہا ہے عمران خان سے درخواست ہے کہ کم از کم دو دن اپنے اس رویے پر قابو رکھیں تا کہ مصالحتی کوششیں کامیاب ہو سکیں اور پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لی جا سکیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنا ہمارا مینڈیٹ ہر گز نہیں ہے ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اراکین سڑکوں پر در بدر گھومیں لیکن شائد عمران خان یہی چاہتے ہیں. خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اگر ڈی سیٹ ہی کرنا ہوتا تو ہم کب کا کر چکے ہوتے کیونکہ اس کے لیے محنت بھی خود پی ٹی آئی کی جانب سے ہی کی گئی ہے، پارلیمنٹ کو برا بھلا کہہ کر استعفے دے دینا اور حکومتی اداروں پر الزام تراشی کرنا پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کافی تھا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین ایوان میں آ کر اپنا کردار ادا کریں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات