راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:43

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا. کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا. آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل او سی پر فوج کی تیاری اور دفاعی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا گیا.

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے امن مذاکرات میں خلل ڈالنے اور ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے امن و استحکام کےدشمن ہیں. انہوں نے کہا کہ افغان طالبان امن مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں.