اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات، عمران فاروق قتل کیس سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس برطانیہ بھجوانے پر گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 16:28

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی. ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر سے وفاقی وزیر داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس برطانیہ بھجوانے پر گفتگو کی. وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک بر طانیہ تعلقات مثالی ہیں. بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں.