آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو ہو گی

18 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی

منگل 4 اگست 2015 17:42

آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی ..

اسلام آباد ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو کراچی میں منعقد ہو گی جبکہ میگا ایونٹ کا باضابطہ طور پر آغاز 7 اگست سے ہو گا۔ میزبان پاکستان سمیت 18 ممالک کی ٹیمیں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے ) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ 15 اگست تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بحرین، چین، مصر، برطانیہ، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، لٹویا، ملائیشیا، فلپائن، پولینڈ، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، ترکی اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں 6 ریڈ اینڈ ٹیم ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ میں چار ایونٹ ہوں گے، جن میں لیڈیز ایونٹ، ماسٹرز ایونٹ، 6 ریڈ مینز اور ٹیم مینز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :