بغیرمیک اپ خوبصورت نہ دکھنے پر بیوی پر مقدمہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 4 اگست 2015 21:58

بغیرمیک اپ خوبصورت نہ دکھنے پر بیوی پر مقدمہ

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اگست۔2015ء)الجزائر سے تعلق رکھنے والے ایک دولہا نے شادی کے اگلے دن ہی بیوی کو عدالت میں گھسیٹ لیا۔ دولہا کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اتنی خوبصورت نہیں جتنی شادی سے پہلے نظر آتی تھی۔ اس کی بیوی نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے پر میک اپ کر کے اسے دھوکا دیا ہے۔ دولہا نے دلہن پر 20 ہزار ڈالر ہرجانے جا دعویٰ کیاہے۔

الجزائر کے دارالحکومت الجزائر شہر میں دولہا نے عدالت کو بتایا کہ شادی سے اگلے دن صبح وہ جاگا تو اپنی بیوی کو دیکھ کر اسے حیرت کا شدید جھٹکا لگا اور وہ اسے پہچان بھی نہ سکا، کیونکہ وہ بہت مختلف نظر آ رہی تھی۔ اخبارکے مطابق دولہا نے عدالت میں قسم کھا کر بتایا کہ اگلی صبح جب اس نے اپنی بیوی کو دیکھا تو اسے غلطی سے چور سمجھا، جو اس کا اپارٹمنٹ لوٹنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

دولہا نے جج کو بتایا کہ جب اس کی بیوی نے اپنا منہ دھویا تو وہ اسے پہچان نہ سکا۔دولہا نے مزید کہا کہ اس کی بیوی نے اپنے چہرے پر میک اپ کر کے اسے دھوکا دیا ہے۔ دولہا کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے بہت خوبصورت اور پُر کشش نظر آتی تھی، لیکن جب اس نے شادی سے اگلے دن اپنی بیوی کو دھلےہوئے منہ کے ساتھ دیکھا تو اسے چور سمجھ کر خوفزدہ ہوگیا۔ دولہا نے عدالت کو بتایا کہ اسے جو ذہنی صدمہ پہنچا ہے، اس کے لیے اس نے اپنی بیوی پر 20 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔