وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں 3 بہنوں کے کمسن اکلوتے بھائی کے اغواء اور قتل کی خبر کا نوٹس‘رپورٹ طلب

بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم

منگل 4 اگست 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سندر سنگھ میں 3 بہنوں کے 2 ماہ کے اکلوتے بھائی کے اغواء اور قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق کمسن بچے کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفاک درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :