سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے خلاف کرپشن کے 14کیسز سرد خانے کی نذر ہونے کا انکشاف، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک غضب کرپشن میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں

منگل 4 اگست 2015 23:23

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے خلاف کرپشن کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم کے خلاف کرپشن کے 14کیسز سرد خانے کی نذر ہو نے کا انکشاف ہوا ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک غضب کرپشن میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے خلاف کرپشن کے 14کیسز سرد خانے کی نذر ہوئے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کے عملاً فرنٹ مین محمد زبیر نے 30صفحات پر مشتمل اقبالی بیان دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کرپشن کی بساط پورے ملک میں کیسے بچھائی گئی تھی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک دس ارب روپے کی غضب کرپشن میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم براہ راست ملوث تھے، ان کے باقاعدہ ثبوت بھی موجود ہیں کرپشن کے کیسز میں مخدوم امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے دوست بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔