شیطان نکالنے کے لیے بیوی اور کتوں کے سر کاٹ دئیے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 5 اگست 2015 11:51

شیطان نکالنے کے لیے بیوی اور کتوں کے سر کاٹ دئیے

ایریزونا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست2015ء)ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو کتوں کے قتل کا اعتراف کر لیاہے۔یہ واقعہ پچھلے ماہ 25 جولائی کو فونکس میں پیش آیا۔ مجرم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی میں سے شیطان نکالنا چاہتا تھا۔ 43 سالہ کینتھ ڈیل واکفیلڈ نے پولیس کو بتایا کہ اس واقعے سے ایک گھنٹہ پہلے اس نے میری جوانا کا نشہ کیا ور ایک دوائی سپائس بھی لی۔

(جاری ہے)

کینتھ کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ وہ پہلے بھی دماغی امراض کا شکار رہا ہے۔اسے 1 اگست کو ماری کوپا کاؤنٹی میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔اس پر قتل کا ایک اور جانوروں سے برے برتاؤ کے دو مقدمے قائم کیے گئے۔ عدالتی کاغذات کے مطابق کینتھ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس نے اپنی بیوی ٹرینا ہیسچ کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی اور کتوں کے سر کاٹ کر انہیں بھی ہلاک کر دیا۔کینتھ نے بتایا کہ وہ ٹرینا کا شیطان نکالنا چاہتا تھا۔