چینی حکام نے کاروں، فیکٹریوں اور آلودگی کا باعث بننے والے دیگر عوامل کے خلاف سخت ضوابط نافذ کر دیئے

بدھ 5 اگست 2015 12:01

چینی حکام نے کاروں، فیکٹریوں اور آلودگی کا باعث بننے والے دیگر عوامل ..

بیجنگ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) چینی حکام نے کاروں، فیکٹریوں اور آلودگی کا باعث بننے والے دیگر عوامل کے خلاف سخت ضوابط نافذ کر دیئے ہیں تاکہ بڑی فوجی پریڈ کے موقع پرآسماں ہر قسم کے دھوئیں اور آلودگی سے پاک ہو۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق حکومت دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی شکست کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی فوجی پریڈ کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی شکست کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر بیجنگ میں بڑی عسکری پریڈ ہو گی جس میں روسی فوجی بھی حصہ لیں گے۔