ٹور آف یوٹاہ ، دوسرے مرحلے میں بھی کیل ریجنن نے میدان مار لیا

بدھ 5 اگست 2015 12:52

ٹور آف یوٹاہ ، دوسرے مرحلے میں بھی کیل ریجنن نے میدان مار لیا

یوٹاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) ٹور آف Utah سائیکلنگ ریس کے دوسرے مرحلے میں بھی میزبان ملک کے کیل ریجنن نے میدان مار لیا۔ امریکی ریاست یوٹاہ میں جاری سائیکل ریس میں رائیڈرز نے 160 اعشاریہ 9 کلومیٹر پر مشتمل دوسرا مرحلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شریک سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لیے خوب زور لگایا۔ میزبان ملک کے رائیڈر کیل ریجنن نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 8 گھنٹے 46 منٹ 19 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہی کے ہم وطن سائیکلسٹ ہوویکس ایلکس صفر چار سیکنڈز سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سلووینیا کے جیور کوکجین نے تیسرے جبکہ امریکہ کے روبن کارپینٹر نے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔