سٹریٹ چائلڈ فٹبال ناروے کپ ، قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

بدھ 5 اگست 2015 13:05

سٹریٹ چائلڈ فٹبال ناروے کپ ، قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء)سٹریٹ چائلڈ فٹبال ناروے کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ناروے میں فٹبال ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 216 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی اور کانسی کا تمغہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے سے کراچی ائرپورٹ پہنچی تو فٹبالرز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور دوست احباب نے انہیں ہار پہنائے۔ اس موقع پر کھلاڑی گلے شکوے بھی کرتے نظر آئے کہ ہمارے لئے اعلان کردہ رقم کئی ماہ گزرنے کے باوجود نہیں ملی۔ ٹیم مینجر عطفان مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔ کھلاڑیوں نے مشکل حالات میں سخت محنت کرکے ملک کا نام روشن کیا۔ سندھ حکومت برازیل میں کامیابی پر کئے جانے والے وعدے پورے کرے۔