پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ پاکستان اورخطے کی تقدیر بدل دے گا:صدر ممنون حسین

بدھ 5 اگست 2015 14:05

پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ پاکستان اورخطے کی تقدیر بدل دے گا:صدر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ پاکستان اورخطے کی تقدیر بدل دے گا ،حکومت نے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کشکول اب ہماری مجبوری بن گیا ہے، دعوؤں کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ، خالی دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی، بطور صدر سیاست میں مداخلت نہیں کرتا ، اس لئے میں نے اپنے لئے کچھ شعبے مخصوص کرلئے ہیں جن میں تعلیم اور صحت کے شعبے سرفہرست ہیں ، تعلیم کے فروغ کے لئے فاصلاتی نظام تعلیم بہترین ذریعہ ہے ، ان خیالات کااظہار صدر ممنون حسین نے اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کے چھٹے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،1970ء تک ملک بہت اچھی طرح چل رہا تھا ، اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تاریخ کو بدل دیگا اس حکومت نے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کشکول اب ہماری مجبوری بن گیا ہے جب تک ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہوجائیں کچھ لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کہ ہم آسمان سے تارے توڑ کر لے آئینگے دعوؤں کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ، خالی دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کہ پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی تقدیر بھی بدل دے گا۔

کاشغر کو گوادر سے ملا یاجائے گا جس کے ساتھ ریل کی پٹری بھی بچھائی جائے گی اور گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن قائم ہو گا ، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

صدر ممنون نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرناہے ، ملک کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات فراہم کی ہیں ۔پاکستان کے لوگوں کو اس بات کا یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے میں نے کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام بھی میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے عوام کو بھی ٹیکس دینے کے معاملے پر حکومت سے تعاون کرنا چاہیے انکم ٹیکس کے حکام خود لوگوں کو ٹیکس دینے سے روکتے ہیں اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے کئی ملک دلچسپی لے رہے ہیں جن میں چین ، سعودی عرب ، ترکی اور ایک نیا ملک آذربائیجان بھی شامل ہے میٹرو بس منصوبے پر بھی کچھ لوگوں نے تنقید کی حالانکہ اس منصوبے سے لوگ ہزاروں کی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کے لیے ہے اس سے پاکستان میں معاشی بحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تین ہزار کلو میٹر سڑکیں بنیں گی گوادر کاشغر ائرپورٹ بنے گا اور توانائی کے بہت سے منصوبے بھی اس اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہوں گے بڑے بڑے دعوے کرنے والے لوگ کچھ ن ہیں کرسکتے کچھ کرنے کیلئے صلاحیت کا ہونا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :