امتحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کا امکان ،وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے لندن سے رپورٹ موصول ہوجائے گی

بدھ 5 اگست 2015 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے لندن سے رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لندن سے ماہرین کی ایم ٹیم بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزارت داخلہ کے اہم عہدیداروں سے ملاقات میں اہم معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے انکشافات کے بعد کراچی کی بڑی سیاسی جماعت کے سیٹ اپ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لندن سفارت خانے کے ذریعے برطانوی حکام کو اہم مواد ارسال کیا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ارسال کئے گئے شواہد کے جواب میں برطانوی ٹیم اہم معلومات کا تبادلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :