عامر خان کی خواہش رائیگاں، امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فائٹ کا اعلان کر دیا

بدھ 5 اگست 2015 15:28

عامر خان کی خواہش رائیگاں، امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2015ء) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنی آخری فائٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ان کے ساتھ فائٹ کی خواہش دم توڑ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 38سالہ ویلٹر ویٹ چیمپئن امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر 12ستمبر کو اپنے ہم وطن آندرے برٹو کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

31سالہ برٹو اب تک اپنے کیریئر میں 30مقابلوں میں کامیابی اور 3میں ناکامی کا سامنا کر چکے ہیں ۔ اگر مے ویدر یہ فائٹ جیت جاتے ہیں تو وہ 1950ء کی دہائی کے لیجنڈری امریکی ہیوی ویٹ باکسر مارکیانو کا لگاتار 49 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیں گے جنہوں نے بغیر کوئی پروفیشنل فائٹ ہارے اپنے کیریئر کا اختتام کیا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر بارہا مے ویدر کی ریٹائرمنٹ سے قبل ان سے فائٹ کی خواہش کا اظہا ر کر چکے ہیں لیکن امریکی باکسر نے ممکنہ طور پر ہار کے ڈر سے آسان حریف کا انتخاب کیا ہے۔