اسلام آباد : الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، میں‌ جانتا تھا کہ الطاف حسین سے بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 10:57

اسلام آباد : الطاف حسین  سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، میں‌ جانتا تھا کہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اگست 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے مسئلے کے حل کے لیے رابطہ کیا تھا.

(جاری ہے)

الطاف حسین کو ہدایت کی ہے کہ پاک فوج کے خباف بیان نہ دیا کریں .الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز میرے بھائی ہیں. سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ الطاف حسین سے بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا تاہم میں مسئلے کا حل چاہتا ہوں اور یہ نہیں چاہتا کہ ایوان میں تماشا لگے.