نیویارک میں فلم ”رکی اینڈ دا فلیش“ کا رنگا رنگ پریمیئر

جمعرات 6 اگست 2015 11:23

نیویارک میں فلم ”رکی اینڈ دا فلیش“ کا رنگا رنگ پریمیئر

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) نیویارک میں فلم رکی اینڈ دا فلیش کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی میرل اسٹریپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ہوا رکی اینڈ دا فلیش کا پریمیئر، فلم میں راک اسٹار کے روپ میں جلوہ گرہونے والی میرل اسٹریپ اپنی بیٹی میمی گمر کے ساتھ شریک ہوئیں،میرل اسٹریپ کا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار ایک مختلف تجربہ ہے،اصل زندگی میں راک اسٹار بننا مشکل ہے لیکن فلم کے کردار کو نبھانا آسان ہے،فلم رکی اینڈ دا فلیش کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے خاندان کو چھوڑ دیتی ہے،فلم رکی اینڈ دا فلیش امریکی سینما گھروں میں 7 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :