پنجاب میں2018ء تک 2کروڑ نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی

جمعرات 6 اگست 2015 12:09

پنجاب میں2018ء تک 2کروڑ نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پنجاب میں2018ء تک 2کروڑ نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں بہتر روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

تکنیکی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے ٹویٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹویٹا سمیت صوبائی حکومت کے دوسرے تربیتی ادارے نجی تعلیمی اداروں کو اس حوالے سے معاونت فراہم کررہے ہیں تاکہ ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کے مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالہ سے نئے شعبوں میں بھی تربیتی کورسز شروع کروائے جارہے ہیں جبکہ تربیتی اداروں میں طلباء کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جاسکے جس سے نہ صرف اندرون ملک ہنر مند افرادی قوت کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ہنر مند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیج کرقیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :